ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / تین طلاق کے مسئلہ پر مسلم پرسنل لا بورڈ نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ دائر کیا 

تین طلاق کے مسئلہ پر مسلم پرسنل لا بورڈ نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ دائر کیا 

Sat, 03 Sep 2016 12:53:12    S.O. News Service

نئی دہلی، 2؍ستمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)تین طلاق کے معاملے پر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کیا ہے۔حلف نامے میں بورڈ نے کہا کہ پرسنل لاء کو سماجی اصلاحات کے نام پر دوبارہ نہیں لکھا جا سکتا۔طلاق کی قانونی حیثیت سپریم کورٹ طے نہیں کر سکتا ہے۔پہلے کئی معاملات میں سپریم کورٹ یہ معاملہ طے کر چکا ہے۔مسلم پرسنل لاء کوئی قانون نہیں ہے جسے چیلنج کیا جا سکے، بلکہ یہ قرآن وحدیث سے مستنبط ہے۔یہ مذہب اسلام سے متعلق ثقافتی مسئلہ ہے۔بورڈ نے حلف نامہ میں کہاہے کہ طلاق، شادی اور نگرانی الگ الگ مذہب میں الگ الگ ہیں۔ایک مذہب کے حقوق کو لے کر کورٹ فیصلہ نہیں دے سکتا۔قرآن کے مطابق طلاق ناپسندیدہ عمل ہے لیکن ضرورت پڑنے پر دی جا سکتی ہے۔اسلام میں یہ پالیسی ہے کہ اگر میاں بیوی کے درمیان تعلقات خراب ہو چکے ہیں توشادی کو ختم کر دیا جائے، تین طلاق کی اجازت ہے کیونکہ شوہر صحیح طریقہ سے فیصلہ لے سکتا ہے، وہ جلدی میں فیصلہ نہیں لیتا تین طلاق تبھی دی جاتی ہے جب اس کی کوئی معقول وجہ ہو۔


Share: